the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیمیں آئ پی ایل ٢٠٢٦ فائنلس میں پھنچے گی

سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز
رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز
ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز
راجستھان کے اجمیر میں واقع غریب نواز کی درگاہ میں نو سال پہلے ہوئے دھماکہ کے معاملے میں این آئی اے کی عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے دونوں مجرموں بھاویش پٹیل اور دویندر گپتا کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے بھاویش پٹیل پر 10 ہزار اور دویندر گپتا پر پانچ ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ اس معاملے میں تیسرے مجرم سنیل جوشی کی پہلے ہی موت ہو چکی ہے۔

آٹھ مارچ کو اس معاملے میں تین ملزمان کو عدالت نے مجرم قرار دیا تھا، لیکن ان کے سزا پر فیصلہ 18 مارچ تک ٹال دیا گیا۔ 18 مارچ کو مدعا علیہان کی دلیلوں کے بعد کورٹ نے فیصلہ 22



مارچ کے لئے ٹال دیا تھا۔ 18 مارچ کو قصورواروں کو سزا کے نکات پر بحث ہوئی تھی۔ اسی کے مدنظر سزا کے فیصلے میں دیر ہوئی اور عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔

راجستھان کی اجمیر درگاہ شریف میں روزہ افطار کرنے والوں کے درمیان یہ دھماکہ 11 اکتوبر 2007 کو کیا گیا تھا۔ اس ناپاک حرکت کے 9 سال گزر جانے کے بعد 8 مارچ کو تین ملزمان کو عدالت نے مجرم قرار دیا تھا۔ غریب نواز کی درگاہ میں تقریبا 6:15 بجے شام درگاہ میں ایک دھماکہ ہوا جس میں 3 لوگوں کی موت ہو گئی۔ 15 لوگ شدید زخمی ہو گئے تھے۔ دھماکے کے لئے درگاہ میں دو ریموٹ بم پلانٹ کئے گئے تھے، لیکن ان میں سے ایک ہی پھٹا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.